اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کےخاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزرا، سیاسی و قانونی مشیر اور اٹارنی جنرل شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اورسیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئینی اور قانونی نکات پر مشاورت کے علاوہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے بھی امور زیربحث آئیں گے
اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد اور سول و عسکری اداروں کے درمیان تعاون کے موثر میکنزم پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیکٹا کے اجلاس میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس نظام کو مربوط بنانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی