counter easy hit

سابق صدر کا ایک بار پھر فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات کا اظہار

Asif Zardari

Asif Zardari

کراچی (یس ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں پر انہیں کچھ تحفظات ہیں فوجی عدالتوں کے حوالے سے قانونی مسودہ دیکھ کر ہی اس کی حمایت کریں گے۔

آصف زر داری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قانونی ماہر فوجی عدالتوں کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

آئین میں رہتے ہوئے ہی فوجی عدالتوں کا مسودہ قابل قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں صرف دہشت گردی کے مقدمات چلائے جائیں۔