حیدرآباد (یس ڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ نوازلیگ نے جس پارٹی کے خلاف الیکشن لڑا، آج اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سےنمٹ نے کے لیے موجودہ حکومت ان لوگوں کا سہارا لے رہی ہے، جنہیں تین صوبوں کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
پیپلزپارٹی میں آج وہ لوگ شامل ہیں جن پر بھٹو کے قتل کے کیس ہیں۔ فوجی عدالتوں کے معاملے پران کا کہنا تھا کہ اگرآئین اور قانون عوام کی جان ومال کا تحفظ نہیں دے سکتے توکوئی اور محکمہ قائم کیا جاسکتا ہے۔