جمرود (یس ڈیسک) خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ شاکس میں سیکورٹی فورسز نے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مساجد سے اعلانات کئے کہ مقامی لوگ گھروں سے نہ نکلے۔ کرفیو کے اعلان کے بعد فورسز نے علاقے مین شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔