بیجنگ (یس ڈیسک) چین میں بینک کے عملے اور اہل علاقہ نے مل کر چوری کی واردات ناکام بنا دی، چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
شمالی صوبے ہبائی میں ایک چورنے بڑے ہتھوڑے سے ایک بینک کائونٹر کی کھڑکی توڑی اور اندر گھس گیا، اس وقت سیفٹی باکس میں 5 لاکھ یوآن نقد موجود تھے۔
کھڑکی ٹوٹنے کی آواز سن کر بینک کے ایک ملازم نے پولیس کو فون کیا، تھوڑی ہی دیربعد قریبی علاقے میں مقیم لوگوں نے عملے کے ساتھ مل کر چور کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔