بیجنگ (یس ڈیسک) چین کے علاقے سنکیانگ اور امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید برف باری کے بعد ہر شے برف میں چھپ گئی ہے، پھسلن کے باعث مسافروں کو سڑکوں پر گاڑی چلانے میں پریشانی کا سامنا ہے۔
چین کے علاقے سنکیانگ میں شدید برف باری ہوئی، کہیں کہیں 50 سینٹی میٹر تک برف باری رکارڈ کی گئی ہے۔
برف سے ڈھکے درخت اور شاہراہیں دلکش نظارے پیش کررہی ہیں۔ ان دنوں امریکا کے کئی علاقوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔
مغربی ٹیکساس میں برف باری کے ساتھ بارش نے بھی موسم مزید سرد کر دیا، آج ٹیکساس کے دیگر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔