پشاور (یس ڈیسک) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے 615 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ تین انتہائی مطلوب دہشتگرد منگل باغ، مُلا فضل اللہ اور قاری بشیر کے سروں کی قیمت ایک ،ایک کروڑ روپے لگائی گئی ہے جبکہ پندرہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت پچاس، پچاس لاکھ روپے ہے۔
دیگر دہشتگردوں کی سروں کی قیمت پانچ لاکھ سے پچاس لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 77 کروڑ روپے بنتی ہے۔ مطلوب دہشتگردوں کا تعلق صوبے کے 22 اضلاع اور قبائلی علاقوں سے ہے۔