اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو آج صبح ناشتے پر بلا لیا، ارکان سے 21 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو اسپیکر لاؤنج میں ناشتے پر مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو 21 ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے جبکہ اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی طرف سے تمام ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کا بھی کہا جائے گا۔