لندن (یس ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے، دھرنا دوبارہ نہیں ہوگا، احتجاج ہو سکتا ہے، وطن واپس پہنچ کر قوم کو خوشخبری دوں گا، شادی کرنا جرم نہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا ہیتھرو ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کیا شادی کرنا جرم ہے؟
چھپانے کی کیا ضرورت ہے، کرنے کا وقت آیا تو سب کو بتاؤں گا۔ عمران خان نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد سب متحد ہیں، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اسمبلیوں میں جانا ہے یا نہیں، دھرنا دوبارہ نہیں دوں گا، نئے لائحہ عمل کا آج اعلان کروں گا۔