نیو یارک (یس ڈیسک) ہالی ووڈ کی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ایکسیڈنٹل لو کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے۔ فلم 20 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہالی ووڈ کی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ایکسیڈنٹل لو کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ایک ویٹریس کے گرد گھومتی ہے۔ جو ایک نوجوان سینیٹر کی محبت کے سحر میں گرفتار ہو جاتی ہے۔
فلم میں مرکزی کردار جسیکا بیل اور جیک گلینہال ادا کر رہے ہیں۔ فلم 20 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔