لاہور (یس ڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں پنجاب میں بے روز گاری کا خاتمہ اور خوشحالی نام نہاد منصوبوں سے نہیں بجلی گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے سے آئیگی۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو حکمرانوں نے ڈاکوں، ناکوں اور فاقوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم راولپنڈی دہشت گر دی کے واقعہ میں شہید ہو نے والے افراد کے ورثا سے مکمل اظہار یکجہتی کر تے ہیں اور اُن کے دکھ اور غم میں بر ابر کے شریک ہیں، پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے جہلم میں کارکنان پر فائرنگ کرنے والے مسلم لیگی غنڈوں کی بریت پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔
دریں اثنا اعجاز احمد چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، ثوبیہ کمال، ریاست بھٹی، رانا ساجد، سعدیہ سیف، عامر مجید سمیت دیگر نے راولپنڈی خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ رہنماؤں نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نومنتخب چیئرمین میر ابراہیم، جنرل سیکرٹری سلطان لاکھانی، سینئر وائس چیئرمین میاں عامر محمود، وائس چیئرمین اسلم قاضی، جوائنٹ سیکرٹری شکیل مسعود، فنانس سیکرٹری سلیم عادل سمیت دیگر کو مبارکباد پیش کی۔