کراچی (یس ڈیسک) سربراہ پاکستان ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام اور ملکی سلامتی کے اداروں کے حوصلے بلند ہیں، مٹھی بھر دہشت گردوں کو ملک میں اب کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، دہشت گرد اچھا یا برا نہیں ہوتا، دہشت گرد دہشت گرد ہی ہوتا ہے، بیرونی امداد ملک کی معاشی و اقتصادی دہشت گردی کا سبب بن رہی ہے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف نہیں پہنچ رہا جو کہ تشویش ناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام خوشحال ہوں تو ملک کا دفاع مضبوط تصور کیا جاتا ہے، مگر اس کے برعکس پاکستان میں عوام بھوک و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
ضروت اس امر کی ہے کہ حکمران ملک کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلائیں تاکہ عوام معاشی طور پر مستحکم ہونے کے بعد ملکی سلامتی و خود مختاری کے دفاع میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔