حیدرآباد (یس ڈیسک)حیدرآباد پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ ڈیفنس فیز کے قریب واد ھوواہ کی جانب سے آنے والے موٹر سائیکل پر سوار 3 مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار کی کوشش کی جس پر کینٹ پولیس کی جوابی کارروائی سے 2 ملزمان گل محمد اور شہزاد و زخمی ہوکر گرگئے جنہیں پولیس نے چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور دو پستولوں سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی اعجاز پٹھان فرار ہو گیا۔
نسیم نگر پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے تین ملزمان محمد سلیمان، محمد طحٰہ اور محمد فراز کو 3 پستولوں، چھینی ہوئی راڈو گھڑی اور سونے کی انگوٹھی سمیت گرفتار کر لیا۔ بھٹائی نگر پولیس نے جامشورو بچائو بند کے قریب مین روڈ پر مقابلے کے بعد 3 مسلح ڈاکوئوں امجد علی شورو ،علی اکبر میمن اور اویس بلیدی کو 3 پستولوں سمیت گرفتار کرلیا۔
سیری پولیس نے دوران گشت امید علی لنک روڈ سے مقابلے کے بعد پیر بخش کو 30 بور پستول بمعہ میگزین و گولیاں گرفتار کرلیا۔ مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ کالی موری چوک سے منشیات فروش قاسم شاہ کو 13 بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ حالی روڈ پولیس نے گرین گودام حالی روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیصل حیات کو غیر ملکی شراب کی 16 بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا۔