کوئٹہ (یس ڈیسک) سرد موسم میں گرما گرم یخنی میسر ہو جائے تو کیا کہنے۔ جی ہاں آج کل وادی کوئٹہ میں جہاں سردی کی شدت بڑھ رہی ہے توہی ہے ایسے میں بہت سے لوگ گرما گرم دیسی یخنی سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔ کوئٹہ میں ان دنوں گرم مشروبات کی دکانیں اور اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ایسے میں دیسی یخنی کےاسٹالوں پر بھی لوگوں کا رش نظر آتا ہے، گرم مشروبات بیچنے والے دکاندار اور اسٹال مالکان اپنے کاروبار کے چمک اٹھنے پر بہت خوش ہیں۔
کوئٹہ کی یخنی سے لطف اندوز ہونے والوں کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر فروخت ہونے والی یخنی خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ موسم سرما میں کوئٹہ میں چلنے والی سائبیرین ہوائوں میں گرما گرم خوش ذائقہ مصالحہ دار یخنی واقعی غنیمت ہے۔ اس سے لطف اندوز ہونے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردی کا اتنا فوری اور سستا توڑ کوئی اور نہیں ہوسکتا۔