اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری اشتعال انگیز مواد اشاعت کی حوصلہ شکنی کرے، آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی جذبات کو مجروح نہ کیا جائے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اسلام ؐ کے خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی ایک مرتبہ اشاعت سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ آزادی اظہار کے حق کی آڑ میں مذہبی جذبات مجروح نہ کیے جائیں۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری ایسے اشتعال انگیز مواد کے نشر و اشاعت کی حوصلہ شکنی کرے ، اس کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔