اسلام آباد (یس ڈیسک) سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ وزراء کی کارکردگی بہتر ہو گی وزراء کی کارکردگی صفر ہے۔
وزراء نہ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں آتے ہیں نہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں۔ وزراء کی آپس میں کورڈینیشن ہی نہیں ہوتی تو کارکردگی کیسے بہتر ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں پٹرول بحران کا خدشہ ظاہر کیا لیکن حکومت بہری بن کر بیٹھی رہی۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے بجلی اور گیس نہیں ملتی تھی اب پٹرول کا بدترین بحران پیدا کیا گیا ہے۔ حکومت عالمی منڈی کی شرح کے مطابق پٹرول کی قیمتیں کم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔