لاہور (یس ڈیسک) پاکستانی و بھارتی اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ بھارتی لوگ پاکستانی حسن کے مداح ہیں۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ دیپکا اور کرینہ کپور ان کی ہارٹ فیورٹ اداکارہ ہیں، پاکستان کی پہچان بن کر بھارت گیا اور اپنے فن کی بدولت بھارتی عوام کے دلوں میں گھر کیا اور ان کی حالیہ فلم کل دل سال کی سب سے زیادہ دیکھنے والی فلم ہے۔ علی ظفر نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں بہت جلد فلم بنائیں گے۔