اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف نے پٹرول بحران پر وزیر اعظم اور کابینہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا، شیریں مزاری کہتی ہیں وزیر اعظم ملک میں رہ کر مسائل حل کریں۔
تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری ایک مرتبہ پھر حکومت پر برس پڑیں۔ پٹرول بحران پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ، گیس کے بعد حکومت پیٹرل بحران کی ذمہ داری بھی نہیں لے رہی۔ پیٹرول بحران پر وفاقی وزرا کو استعفے دینے چاہئے تھے۔
شیریں مزاری نے پٹرول بحران پر وزیر اعظم اور ان کی کابینہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سارے عہدے اپنے رشتہ داروں میں بانٹ رکھے ہیں۔
حکومت گھوسٹ حکومت بن گئی ہیں، ملک میں بحران ہیں ، وزیر اعظم ملک میں رہ کر مسائل حل کریں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بننے تک اسمبلیوں میں واپس نہیں جائیں گے۔