اسلام آباد (یس ڈیسک) سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا معاشی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ افغانستان اور بھارت کیساتھ بہتر تعلقات کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
ایل او سی پر فائرنگ ظاہر کرتی ہے کہ بھارت کے عزائم خطرناک ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی کشمیر پر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔
مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ بھی بھارت کو کرنا ہے۔ پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔
افغانستان میں امن کیلئے ضروری ہے کہ وہاں بین الاقوامی مدد جاری رہے۔ پاکستان اور افغانستان ملکر دہشتگردی کیخلاف کام کرینگے۔