کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا، ورکرز کی سیکورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی تعینات ہے۔
شہر بھر میں پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے جو 26 جنوری تک جاری رہے گا۔انسداد پولیو مہم کے تحت پانچ سال تک کے عمر کے 4 لاکھ 17 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے کوئٹہ میں 950 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
جبکہ قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی اور لورالائی میں سیکورٹی خدشات کے باعث موخر کی جانے والی پولیو مہم تاحال شروع نہیں ہو سکی۔
کوئٹہ میں پولیو کا پہلا مرحلہ 19 سے 22 جنوری تک جاری رہا۔ دوسرے مرحلے کا مقصد پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو کور کرنا ہے۔