کراچی (یس ڈیسک) شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 3 روز کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیکریٹری داخلہ سندھ رحیم سومرو کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آج سے لیکر 29 جنوری کی رات 12 بجے تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔
ڈبل سواری پر پابندی کراچی کے حساس ترین 11 یونین کونسلز میں پولیو مہم کے سبب لگائی گئی ہے۔ گڈاپ، سائٹ اور بلدیہ ٹائون میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔ ان علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی سر پر ستی میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔