counter easy hit

وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر، وزیر بلدیات کرپشن میں ملوث ہیں: تحریک انصاف

PTI

PTI

کراچی (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا اور عمران اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیربلدیات شرجیل میمن اور اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت تمام بڑے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ کروڑوں روپے کی زمین خورد برد کرکے من پسند افراد کو دی گئی ہے، زمینوں کی خورد برد میں اسپیکر سندھ اسمبلی، آباد کے چیئرمین اور ڈی سی ایسٹ ملوث ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیربلدیات شرجیل میمن، اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت تمام بڑے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں۔

سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود الاٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے اور من پسند افراد کو بغیر ٹینڈرکے اربوں روپے کی زمین الاٹ کی گئی ہے۔