لاہور (یس ڈیسک) مستعفی ہونیوالے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایوان وزیراعلیٰ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے چودھری محمد سرور کی عوامی مسائل کے حل کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ چودھری محمد سرور نے صوبے کی عوام کے لئے بہت سارے کام کئے ہیں۔ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔