لاہور (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنی تربیت کی استعداد کار بڑھائی ہے، اس کا دائرہ پورے ملک میں بڑھایا جائے گا۔
لاہور میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے متعلق جاری کردہ پریس ریليز میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت پولیس کی استعداد کار بڑھانے کا عمل جاری ہے ، لاہور ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں پولیس کا پہلا دستہ پاس آوٹ ہو گیا، پولیس کی ٹریننگ ایس ایس جی افسران نے کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ، فوج نے اپنی تربیت کی استعداد کار بڑھائی ہے اور اس کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔