لاہور (یس ڈیسک) پاکستانی اردو، پنجابی اور پشتو فلموں کے نامور اداکار ببرک شاہ نئی فلم” مولا وے” بنا رہے ہیں۔ انہوں نے فلم کے 35 مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں اکیلے نبھا کر فلم میکنگ میں عالمی ریکارڈ بنانے کا دعوی کیا ہے ۔سو کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ببرک شاہ ” مولا وے ” کے نام سے ایک فیچر فلم بنا رہے ہیں جس میں اداکاری کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے پینتیس شعبوں کا کام انہوں نے خود سر انجام دینے کا دعوی کیا ہے۔ فلم کو اردو ، پشتو اور انگریزی زبانوں میں بنایا گیا ہے۔
ببرک شاہ کا کہنا ہے کہ انکا نام کینیڈا کی The book of World record setter میں شامل کیا جا چکا ہے جبکہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے بات چیت جاری ہے۔ ببرک شاہ سے قبل اداکار رنگیلا پاکستان کے پہلے ملٹی ٹاسکر تھے جنہوں نےکئی فلموں میں ایک ہی وقت میں اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر، ڈائریکٹر، رائٹر، موسیقار اور گلوکارکی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ فلم مولا وے اسی سال سینما گھر کی زینت بننے گئی۔