تحریر: فیصل شامی
تازہ ترین اور گرما گرم خبریں ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کے باعث ملک بھر میں عوام کے لئے دستیاب پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کر کے حکومت کی طرف سے عوام کو مزید خوشخبری سنائی گئی ہے ،تاہم وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عوام پٹرول کی قیمیتوں میں کمی کے باعث ہونے والی بچت سے خوب گوشت ،سبزی کے مزے اڑائیں جی ہاں بات تو ٹھیک ہی ہے کہ عوام پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر عوام کو مزے ہی کر نے چاہئیں ، یقینا میاں نواز شریف کی سابقہ حکومت میں پٹرول غالبا ساٹھ سے ستر روپے ہی تھا ، اور میاں نواز شریف کے دور اقتدار کے خاتمے کے بعد مشرف ، اور زرداری حکومت میں پٹرول کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں ،،یہ تاریخی قدم بھی میاں نواز شریف حکومت کے حصے میں ہی آیا۔
ہمارے بہت سے دوست تو کہہ رہے ہیں کہ اور عوام کو کیا چاہئیے؟ ایک خبر اخبارات کی زینت بنی کہ حکومت پنجاب نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا احسن قدم اٹھایا ہے ، تاہم وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں عوام کو پٹرول سستا ہونے کا فائدہ پہنچائیں ، یقینا صوبائی حکومتوں کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے وفاقی حکومت کے اقدامات پر کندھے سے کندھا ملا کر کام کر نا چاہئیے تاکہ زیادہ بہتر طور سے عوام کی خدمت ہو سکے۔
بہر حال ایک خبر تو یہ بھی نمایاں طور سے اخبارات میں شائع ہوئی کہ پنجاب اور سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا جبکہ ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے عوام تاحال ٹرانسپورٹ کر ایوں میں کمی کے منتظر ہیں ۔حکومتی سطح پر نان اے سی ٹرانسپورٹ میں سات سے نو فیصد تک جبکہ اے سی بسوں کے کرایوں میں پانچ سے سات فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ میں بی صوبہ بھر میں سات فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اور عوام حکومت کے اس نئے تحفے کو پا کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ۔بہت سے دوست بھی خوش ہیں کہ صرف پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث انکے گھر کے بجٹ میں بہتری آگئی یقینا یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی نے سب کے دلوں میں خوشیوں کے لڈو پھوڑ دئیے اور ہمارے بہت سے دوست تو کہہ رہے ہیں وہ صرف میاں نواز شریف حکومت ہی ہے جو عوام کو ہر ممکن خوشی فراہم کنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھاتی ہے۔
میاں نواز اور شہباز نے پاکستان کو پیرس بنانے کا جو خواب دیکھا تھا اسکی تعبیر عوام کو آج پاکستان کی ترقی کی صورت میں نظر آرہی ہے ،خوبصورت سڑکیں گلیاں ، میٹرو بس، سمیت بے شمار ترقیاتی منصوبے پاکستان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہے ہیں ، یہ میاں نوازشریف حکومت ہی ہے جسکی وجہ سے نہ صرف اندرون ملک سرمایہ کار بلکہ بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان میں قدم جمارہے ہیں ، جس سے پاکستان تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں انکی تیزی کا مقابلہ کر نے کے لئے تیار نظر آتا ہے ،تاہم ہمارے بہت سے دوست تو اس بات پر بھی خوش ہیں کہ جہاں میاں نواز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بے بہا اقدامات کئے وہاں کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کے لئے بھی اپنا کر دار نبھایا ، دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا گیا۔
تاہم پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منانے کا آغاز بھی مسلم لیگ کی حکومت کے دوران ہی ہوا جو کہ میاں نواز شریف کا سنہری قدم ہے ،ہماری کیا ہمارے بہت سے دوستوں کی دعا ہے کہ میاں برادران یوں ہی صدا کر سی وزارت پر براجمان رہیں اور ہمارا پیارا ملک پاکستان روز بروز ترقی کے زینے طے کر تا رہے ،آمین ثم آمین ، بہر حال اجازت چاہتے ہیں فی الحال آپ سے ملتے ہیں جلد دوستوں آپ سے ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا۔
تحریر: فیصل شامی