لاہور (یس ڈیسک) معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا نے کہا ہے کہ فن کسی سرحد کا محتاج نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہوتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سلمیٰ آغا نے گزشتہ روز کیا۔ انھوں نے کہا کہ میوزک کا شعبہ اس لحاظ سے بہت نمایاں ہے کہ اس سے وابستہ گلوکار اور سازندے اپنی صلاحیتوں کے بل پرجانے جاتے ہیں۔
میوزک کی زبان میں ایسی تاثیرہے کہ وہ ہر کسی کوبھلی لگتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ سچے سروں میں میوزک بنا ہو۔
انھوں نے کہا کہ میں نے بھی اپنے فنی سفرکے دوران دنیا بھر میں پرفارم کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے اپنے میوزک کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام ہر جگہ پہنچاؤں۔ میں اپنے اس مقصد میں بہت کامیاب رہی ہوں بلکہ یہ مشن زندگی کے آخری لمحہ تک جاری رہے گا۔