لاہور (یس ڈیسک) سنیئر اداکار عابد علی نے کہا ہے کہ فلمیں بننے سے فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ رہی ہیں، ماضی میں بھی شہر قائد میں بننے والی فلموں کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا۔
عابد علی نے کہا کہ ہمارا ڈرامہ اپنی مضبوط کہانی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سمیت بیرون ممالک بہت مقبول تھا، مگر افسوس کہ اس وقت کہانی سے زیادہ گلیمر پر توجہ دی جارہی ہے۔
ہمارے پاس کم وسائل میں بھی اچھا کام کر سکتے ہیں اس وقت بھی کم وسائل میں ہی پروڈکشن ہورہی ہے۔
پاکستانی فنکار بھارت جائیں یا کسی اور ملک میں یہ اچھی بات ہے مگر انھیں اپنی شناخت اور اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں بھی ایک فلم بنانے کا سوچ رہا ہوں جس پر جلد ہی کام شروع کر دوں گا۔