counter easy hit

مری میں شدید برف باری سے راستے بند، ٹریفک جام

Snowfall

Snowfall

مری (یس ڈیسک) مری میں شدید برف باری کے باعث راستے بندہونے سے ٹریفک جام ہوگیا،چھانگلہ کے مقام پر تقریبا ً600 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا جس سے شہری اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

رات گئے برف باری کا سلسلہ تھما تو ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی لیکن کئی گھنٹوں سے اب بھی کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے۔چھانگلہ کے مقام پر سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ مری انتظامیہ کی جانب سے راستے صاف کرنے اور برف میں پھنسی گاڑیاں نکالنے کے لیے دو کرینیں روانہ کی گئی ہیں۔