ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے رنویر سنگھ نے اپنی نئی فلم باجی راؤ مستانی کے لئے اپنی انتہائی قریبی دوست دیپیکا پدوکون سے دوری اختیار کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ ان دنوں نامور ہدایت کار سنجے لیلی بھنسالی کی فلم باجی راؤ مستانی کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کا کردار اٹھارہویں صدی کے ایک مراٹھی جنگجو کا ہے، اس کردار کو ادا کرنے میں وہ اس قدر سنجیدہ ہیں کہ شوٹنگ کے دوران وہ کسی غیر متعلقہ شخص کی مداخلت برداشت نہیں کرتے، یہاں تک کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست دیپیکا پدوکون سے بھی دوری اختیار کرلی ہے۔
واضح رہے کہ فلم باجی راؤ مستانی میں دیپیکا پدوکون اور پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں اور یہ فلم رواں برس ہی ریلیز کی جائے گی۔