ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کی جگت جنینی بھی پروڈیوسر بن گئیں۔ انوشکا شرما کی بحیثیت پروڈیوسر پہلی فلم “این ایچ 10” کا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار نودیپ سنگھ کی اس فلم میں انوشکا شرما کے مدِ مقابل نیل بھو پالم اور درشن کمار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وکرم ادیتہ موٹوانی، انوراگ کیشپ، انوشکا شرما، وکاس بہل اور سنیل و کرشنا للا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ہائی وے ٹرپ کے گرد گھوم رہی ہے۔
این ایچ ٹین یعنی نیشنل ہائی وے 10میں ایک جوڑے کی دہلی سے ہریانہ، بہادرگاہ، روہٹک، ہسار، فاتح آباد، سرسااور یہاں سے پاکستان کے بارڈر پنچاب تک کے سفر اور اس دوران پیش آتے واقعات اور غیر متوقع حالات کی عکاسی کی گئی ہے۔
انیر بان چکربرتی کی موسیقی لیے فینٹم فلمزاور کلین سلیٹ فلمز کے تعاون سے بننے والی یہ فلم NH10ایروس انٹرنیشنل کے تحت رواں برس 6 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔