کوئٹہ (یس ڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے بیسمیا میں سرچ آپریشن کیا ایک مکان سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی
جس سے ایف سی کا اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے تین کمانڈرز سمیت پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔