ملتان (یس ڈیسک) ملتان میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ہل چلا کر نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کر لیا۔
مخدوم رشید میں اوقاف کی 54 ایکڑ اراضی کو حکومت نے نواز شریف زرعی یونیورسٹی کیلئے مختص کیا جس پر سابق صوبائی وزیر چوہدری وحید آرائیں نے قبضہ کر کے زمین کو ڈیرے میں بدل دیا لیکن وحید آرائین کی نااہلی پر مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے گلو بٹوں کی مدد سے وحید آرائیں کے ساتھیوں کا بھگا کر یونیورسٹی کی زمین پر خود قابض ہو گئے ہیں۔
محکمہ اوقاف نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے لیکن ڈی سی او زاہد سلیم گوندل کا کہنا ہے کہ زمین سرکار کی ہے جس کی ملکیت کیلئے دونوں سیاستدانوں کا جھگڑنا درست نہیں تاہم قبضہ واگزار کرانے کیلئے محکمہ اوقاف کے حکام کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔