لاہور (یس ڈیسک) معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر ڈیفنس میں اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ لالک چوک میں محکمہ ایکسائز نے غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے پر انھیں روک لیا اور گاڑی کے کاغذات طلب کیے۔
تاہم علی ظفر اس وقت کاغذات پیش نہ کر سکے ایکسائز کی ٹیم نے علی ظفر کی گاڑی کو بند کرنے کی دھمکی دی۔
تاہم علی ظفر نے گھر سے کاغذات منگوا کر پیش کر دئیے جس پر ایکسائز عملے نے گاڑی کے کاغذات قبضے میں لیکر علی ظفر کو گھر جانے کی اجازت دیدی۔