اسلام آباد (یس ڈیسک) ترکی کے وزیراعظم ڈاکٹر احمد داؤد اوگلو کل 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
وزیراعظم احمد داؤد اوگلو پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات میں دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کریں گے۔
اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔