ڈیرہ بگٹی (یس ڈیسک) پیر کوہ گیس فیلڈ سے سوئی جانے والی 24 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن پیش بوگی کے مقام پرتباہ کی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور گیس حکام دھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں۔