کراچی (یس ڈیسک) شکار پور سانحے کے خلاف احتجاجی دھرنا نمائش چورنگی پر جاری ہے۔
شرکا کو وزیر اعلی ہاوس جانے سے روکنے کے لئے حکومت نے شہدا کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی جس پر شہدا کمیٹی کے وفد نے وزیر اعلی ہاؤس پہنچے۔
مذاکرات کے لئے وزیر اعلی سندھ، شرجیل میمن ،آئی جی اور ڈی جی رینجرز بھی شریک تھے۔ اجلاس میں حکومتی اور شہدا کمیٹی پر مبنی چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
حکومتی ٹیم کی سربراہی شرجیل میمن جبکہ شہدا کمیٹی کی سربراہی مولانا مسعود ڈومکی نے کی۔ ملاقات میں وزیر اعلی سندھ اور ڈی جی رینجرز نے شہدا کمیٹی کے وفد کو ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی لانے اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم فوجی آپریشن پر سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ معاملہ وفاق کا ہے۔ شہدا کمیٹی کے بیشتر مطالبات مان لینے کے بعد نمائش چورنگی پر دھرنا ختم کئے جانے کا امکان ہے۔