کوئٹہ (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک ہیں جبکہ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہیں۔
کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے معائنے کے لئے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ثنااللہ زہری سمیت بلوچستان اسمبلی کے اراکین بھی شریک ہیں۔
انسداد دہشتگردی فورس کے پہلے مرحلے میں پاس آؤٹ ہونے والوں میں 200 اہلکار شامل ہیں جن میں 18 خواتین بھی ہیں جبکہ تمام اہلکاروں کا تعلق پولیس سے ہے۔