counter easy hit

سانحہ شکار پور کے شہدا کے لواحقین کا کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی تک دھرنے کا اعلان

Protest

Protest

کراچی (یس ڈیسک) سانحہ شکارپور کے شہدا کے لواحقین نے اعلان کیا ہے کہ کالعدم تظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی تک دھرنا جاری رہے گا۔

سانحہ شکار پور کے شہدا کے لواحقین کی جانب سے نمائش چورنگی پر دھرنا دیا جارہا ہے جبکہ شہدا کے لواحقین نے اندرون سندھ کالعدم تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی تک دھرنا نہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شہدا کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں اور مسلح دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں اور جب تک اندرون سندھ کالعدم تنظیموں کے خلاف عملی کارروائی شروع نہیں کرلی جاتی اس وقت تک نمائش چورنگی پر بیٹھے رہیں گے۔

دوسری جانب دھرنے میں شریک افراد کی سیکیورٹی کے لئے نمائش چورنگی کے اطراف کنٹینرز رکھ کر سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل روٹس پر موڑ دیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو حکام کے مطابق ضلع شکار پور کی امام بار گاہ میں دھماکے سے کم از کم 57 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے تھے۔