کوئٹہ (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف فورس کی تشکیل سے خوشی ہوئی، اس اقدام سے بلوچستان کی پولیس کو اعتماد حاصل ہوا ہے۔
کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک اور بلوچستان دہشتگردی کا شکار ہیں۔
پولیس فورس مفادات سےبالاتر ہو کر صوبے کے عوام کی خدمت کریگی، تربیت پانیوالے اہلکار دہشتگرد ی کیخلاف لڑینگے۔ عبدالمالک بلوچ نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم بلوچستان بار بار آئینگے۔