پشاور (یس ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیسے کی بنیاد پر ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔
پشاور میں سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کو مویشیوں کا میلہ بنایا جارہا ہے۔
جب تک سیاست میں پیسہ چلتا رہے گا ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔