بیجنگ (یس ڈیسک) چینی نئے سال کی خوشی میں لاہور میں پاکستان اور چین کے فنکاروں نے دونوں دوست ملکوں کے ثقافتی رقص اور روایتی گلوکاری کا شاندار مظاہرہ کیا۔
فیروز پور روڈ پہ واقع علی آڈٹیورینم میںمنعقد کیے جانے والا رنگارنگ شومنسٹری آف انفارمیشن پراڈکاسٹنگ اینڈ ہیری ٹیج کے زیر اہتمام ہوا۔
جس میں پاکستانی اور چین کے فنکاروں نے اپنے اپنے ملک کی ثقافت کو اجاگر کیا ۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے فنکاروں اور چینی ثقافتی گروپ نے اپنے ملکوں کی نمائندگی کچھ اس طرح سے کی ۔جس پر ہال میں موجود شائقین داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔
اس موقع پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے انار کلی اور شہزادہ سلیم کا خوب صورت خاکہ پیش کیا ۔ جبکہ چین کے گلوکار لی سین نے پاکستانی ملی نغمے گائے تو شائقین نے ان کا بھر پور شاتھ دیا ۔