لاہور (یس ڈیسک) جوہر ٹاؤن میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی کے پاؤں میں چوٹ لگی تھی، نجی اسپتال کے ڈاکٹروں کے غلط انجکشن سے انتقال ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کریں گے۔