لاہور (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے وزی راعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد و دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ نواز شریف کہتے ہیں دھشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی افواج پاکستان اور عوام کی ہو گی۔
رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے وزیراعظم کو امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دھشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پوری طرح متحرک ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا تمام صوبائی حکومتیں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کریں۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات، گورنر پنجاب کی تقرری سمیت دیگر معاملات بھی زیر غور آئے۔