لاہور (یس ڈیسک) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہی ہے،
الحمرا ہال لاہور میں لٹریری فیسٹیول کے آخری روز ’’پاکستان اور بھارت میں امن کیسے ہو‘‘ کے موضوع پر ہونے والی نشست کے دوران سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں بہتری کے لئے مائنڈسیٹ تبدیل کرنا ہو گا۔
پاکستان اوربھارت کو ضرورت ہے کہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ایشوز حل کریں۔