لاہور (یس ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی روحیل پر لاہور کینٹ کے علاقہ میں شادی ہال کے سیکورٹی گارڈ پر تشدد کا الزام ہے۔
پولیس نے سیکورٹی گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمے میں لڑائی، تشدد اور دھمکیاں دینے کی دفعات درج کی گئی ہیں۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔