لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے زیرِ صدارت اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے۔
پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔
ان کا کہنا تھا امن عامہ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔