لندن (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ داعش کا پاکستان آنے کا کوئی خطرہ نہیں، مدارس کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دینا درست نہیں،90 فیصد مدارس غریبوں کو تعلیم دے رہے ہیں، لندن میں برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں چودھری نثارکا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات نشیب وفراز کا شکار رہے ہیں تاہم بھارتی سیکریٹری خارجہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔
ان کے دورے سے پاک بھارت مذاکرات شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے پہلے لندن میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کررہی ہے، فوج کوآپریشن ضرب عضب میں ساری سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ دہشتگردی کا تعلق اسلام سے نہ جوڑا جائے۔