اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوری نظام کے لیے کینسر ہے لیکن اس کے لئے آئین میں ترمیم افسوسناک ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوری نظام کے لیے کینسر ہے لیکن بدقسمتی سے اس میں ملوث افراد بہت مضبوط ہوگئے ہیں اور اس کی وجہ غیر جماعتی انتخابات ہیں۔
افسوس ہے کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے آئین میں ترمیم کررہے ہیں، وہ سمجتے ہیں کہ آئین پر یہ بدنما داغ نہ لگایا جائے۔ انہوں نےکہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر اس کا حل نکالنا چاہیئے کیونکہ سیاسی جماعتیں ہی اپنے کارکنوں کے بجائے پیسے دینے والوں کو امیدوار نامزد کرتی ہیں۔