کیلیفورنیا (یس ڈیسک) آئی ایس آئی چیف کی سربراہی میں پاکستانی عسکری وفد آج امریکی افواج کے ہیڈ کوارٹر سینٹ کا دورہ کرے گا۔
ٹمپا فلوریڈا میں واقع سینٹ کام میں اعلیٰ امریکی فوجی حکام پاکستانی جنرل کا استقبال کریں گے۔ اتوار کی سہ پہر واشنگٹن پہنچنے والے اس عکسری وفد نے سی آئی چیف، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں۔
پاکستانی وفد کی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، کائونٹر ٹیریزم اور دونوں ممالک کے درمیان انٹلی جنس شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کے بعد افغان قیدیوں کی رہائی اور ان کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔